اسلام آباد پولیس نے کینیڈین سینیٹر سلمیٰ عطااللہ سے پرس چھیننے والے دوملزمان کو گرفتار کرلیا

جمعرات 27 اپریل 2017 23:58

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ اپریل ء) تھانہ کوہسار پولیس نے پاکستانی نژاد کینیڈین سینیٹر سلمیٰ عطااللہ جان سے راہزنی کرنے والے دوملزمان کو گرفتار کرلیا ہے،ملزمان نے ڈکیتی کی دیگر وارداتوں کا بھی اعتراف کیا ہے۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کے مطابق سینیٹر سلمیٰ عطااللہ کو لوٹنے والے مسلح موٹرسائیکل سوار گروہ کے دوملزمان آصف اور زوہیب کو گرفتار کرلیا گیا ہے،دونوںملزمان نے کنیڈین سینیٹر سے راہزنی کی واردات کا اعتراف کرتے ہوئے راہزنی کی واردات کا اعتراف کرتے ہوئے گزشتہ برس اسلام آباد میں ڈکیتی کی متعدد وارداتوں کا بھی اعتراف کیا ہے اور اس گروہ کے دیگر ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے بھی مارہے جارہے ہیں۔

واضح رہے کہ گذشتہ منگل کی رات ایف سکس مرکز میں پاکستانی نژاد کینیڈین سینیٹر سے ان ملزمان نے پرس چھینا تھا جس میں 4200ڈالر اور 60ہزار پاکستانی کرنسی تھی جبکہ اس میں موجود کریڈٹ کرڈز اور شناختی دستاویزات ملزمان نے پھینک دی تھی۔…(خ م+آچ)

متعلقہ عنوان :