ملک بھر میں بجلی کی طلب 18 ہزار 6 میگا واٹ جبکہ پیداوار 14 ہزار 66 میگا واٹ ہے، پورے ملک میں بجلی کا شارٹ فال 3 ہزار 940 میگا واٹ ہے،وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ محمد آصف

جمعرات 27 اپریل 2017 23:59

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ اپریل ء)وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ ملک بھر میں بجلی کی طلب 18 ہزار 6 میگا واٹ جبکہ بجلی کی پیداوار 14 ہزار 66 میگا واٹ ہے۔

(جاری ہے)

پورے ملک میں بجلی کا شارٹ فال 3 ہزار 940 میگا واٹ ہے۔ جمعرات کو اپنے بیان میں خواجہ آصف نے کہا کہ ملک میں کہیں بھی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نہیں ہو رہی جبکہ ملک بھر میں بجلی کی طلب 18 ہزار 6 میگا واٹ جبکہ بجلی کی پیداوار 14 ہزار 66 میگا واٹ ہے۔ پورے ملک میں بجلی کا شارٹ فال 3 ہزار 940 میگا واٹ ہے…(رانا)

متعلقہ عنوان :