فتح اللہ گولن کی تحریک سے روابط،ترکی میں ایک ہزار افراد گرفتار

ْ 72 صوبوں میں گولن نیٹ ورک کیخلاف کارروائی میں 1009 خفیہ امام حراست میں لیے گئے ،وزیر داخلہ

جمعرات 27 اپریل 2017 12:22

انقرہ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ اپریل ء)ترکی میں پولیس نے ایک ہزار افراد کو حکومت مخالف رہنما فتح اللہ گولن کی تحریک سے روابط کے الزام میں گرفتار کر لیا ۔میڈیارپورٹس کے مطابق ترکی کے وزیرِ داخلہ سلیمان سوئلو کا کہنا تھا کہ ملک کے 72 صوبوں میں گذشتہ رات گولن نیٹ ورک کیخلاف کارروائی میں 1009 خفیہ 'امام حراست میں لیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

انھوں نے اس کارروائی کو ترکی کے لیے ایک اہم قدم قرار دیا ہے۔ترک حکام کے مطابق پولیس کو ابھی مزید 2200 افراد کی تلاش ہے جن میں سے اکثریت کا تعلق ترک پولیس فورس ہی ہے۔یہ گرفتاریاں ترک صدر کے متنازع ریفرینڈم میں کامیابی کے بعد ملک میں ان کے مخالفین پر پہلا بڑا کریک ڈاو?ن ہے ۔ترک حکام کے مطابق پولیس کو ابھی مزید 2200 افراد کی تلاش ہے جن میں سے اکثریت کا تعلق ترک پولیس فورس ہی ہے۔

متعلقہ عنوان :