بھارت ،فو جی ہیلی کا پٹر گر کر تباہ، 2 کما نڈو ہلاک 8 زخمی

جمعرات 27 اپریل 2017 14:11

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ اپریل ء)بھارتی ریاست چھتیس گڑھ کے حساس علاقے سکما میں کمانڈوز کو لے کر جانے والا ہیلی کاپٹر سی آر پی ایف کیمپ کے قریب گر کر تباہ ہو گیا۔ پائلٹ اور 8 کمانڈوز زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

بھارتی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ فنی خرابی کے باعث ہیلی کاپٹر نے کریش لینڈنگ کی۔ واضح رہے اسی علاقے میں 4 روز قبل 300 سے زائد نکسل علیحدگی پسندوں نے حملہ کرکے کئی اہکاروں کو مار دیا تھا۔ مہا راشٹر میں سرکاری ادارے نیشنل فلائنگ ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ ہو گیا۔ حادثے میں انسٹرکٹر رنجن گپتا اور اس کی شاگرد شیوانی ہلاک ہو گئی۔ دونوں ممبئی سے جہاز کو لے کر اڑے تھے ۔

متعلقہ عنوان :