بھارت کا جنگی جنون کم نہ ہوسکا،ہندوستان کا اگنی تھری بیلسٹک ایٹمی میزائل کا تجربہ

میزائل3000کلومیٹر کے فاصلے تک روایتی اورجوہری وارہیڈ کے ساتھ اپنے ہدف کو نشانہ بناسکتاہے،میزائل 16 میٹر طویل اور اسکا وزن 1.5ٹن ہے،دفاعی حکام

جمعرات 27 اپریل 2017 23:08

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ اپریل ء)بھارت کا جنگی جنون کم ہونے کا نام نہیں لے رہا،ہندوستان نے خطے میں روایتی اورجوہری ہتھیاروں کی دوڑ جاری رکھتے ہوئے زمین سے فضامیں درمیانے فاصلے تک مارکرنے والے اگنی تھری بیلسٹک میزائل کاتجربہ کرلیا۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق دفاعی حکا م کا کہنا ہے کہ میزائل تجربہ مقامی وقت صبح 9بجکر 12منٹ پر مشرقی ریاست اڑیسہ کے قریب خلیج بنگال میں ابولکلام جزیرہ میں کیا گیا۔حکام کے مطابق اگنی تھری بیلسٹک میزائل3000کلومیٹر کے فاصلے تک روایتی اورجوہری وارہیڈ کے ساتھ اپنے ہدف کو نشانہ بناسکتاہے۔میزائل 16 میٹر طویل اور اسکا وزن 1.5ٹن ہے۔ ۔

متعلقہ عنوان :