ایئر برلن نے دیوالیہ پن سے بچاؤ کی درخواست جمع کرا دی

بدھ 16 اگست 2017 10:10

برلن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات اگست ء) جرمنی کی دوسری سب سے بڑی ہوائی کمپنی ایئر برلن نے دیوالیہ پن سے بچاؤ کی درخواست جمع کرا دی ۔

(جاری ہے)

جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق ایئر برلن نے کہا ہے کہ اس کے مرکزی شیئر ہولڈر اتحاد ایئر ویز کی طرف سے رقوم ادا کرنے سے انکار پر یہ درخواست جمع کرائی گئی ہے۔ جرمن حکومت نے کہا ہے کہ وہ مالی مشکلات کی شکار اس ایئر لائنز کو 150 ملین ڈالر کا قرض دے گی تاکہ وہ اپنے آپریشنز جاری رکھ سکے۔