طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کے زخمی ہوگئے،

افغان حکام کا دعویٰ ذبیح اللہ مجاہد سے صحافیوں کے رابطے کی کوشش،طالبان نے ترجمان کے زخمی ہونے کی اطلاعات کی تردید کردی

بدھ 16 اگست 2017 12:22

کابل(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات اگست ء)افغان حکام نے طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کے زخمی ہونے کا دعویٰ کیا ہے۔دوسری جانب ذبیح اللہ مجاہد سے متعددصحافیوں نے رابطے کی کوشش کی ،وہ جواب نہیں دے رہے ،طالبان نے ذبیح اللہ مجاہد کے زخمی ہونے کی اطلاعات کی تردید کی ہے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق افغان بریگیڈیئرجنرل امان اللہ مبین کے مطابق ذبیح اللہ مجاہددودن قبل صوبہ فریاب میں سکیورٹی فورسزکیساتھ فائرنگ کے تبادلے میں زخمی ہوئے،بریگیڈیئرجنرل امان اللہ مبین نے واقعیکی مزیدتفصیلات بتانے سے گریز کیاہے۔

افغان میڈیاکے مطابق ذبیح اللہ مجاہد سے متعددصحافیوں نے رابطے کی کوشش کی ،وہ جواب نہیں دے رہے ،طالبان نے ذبیح اللہ مجاہد کے زخمی ہونے کی اطلاعات کی تردید کی ہے۔

متعلقہ عنوان :