نجی ملازمین حج کے دوران 10دن کی چھٹی بمعہ تنخواہ لے سکتے ہیں

سعودی وزارت محنت و سماجی فروغ کا اعلان

بدھ 16 اگست 2017 13:32

جدہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات اگست ء) سعودی عرب کی وزارت محنت و سماجی فروغ نے اعلان کیا ہے کہ نجی اداروں کے کارکنوں کوفریضہ حج کی ادائیگی کے لئے 10دن کی چھٹی بمعہ تنخواہ لینے کا حق حاصل ہے۔

(جاری ہے)

سعودی ذرائع ابلاغ نے وزارت محنت و سماجی فروغ کے حوالے سے خبر دیتے ہوئے بتایا ہے کہ وزارت کی جانب سے اعلاں کیا گیا ہے کہ نجی اداروں کے ملازمین اگر فریضہ حج پر جانے کا ارادہ رکھتے ہپیں تو انہیں 10 تا 15 یوم کی چھٹی بمعہ تنخواہ مل سکتی ہے اور ان چھٹیوں میں حکومت کی جانب سے اعلان کی گئیں میں عید الاضحی کی تعطیلات بھی شامل ہونگی ۔

وازرت کی جانب سے اب بات کی وضاحت کی گئی ہے کہ یہ سہولت صرف ان ملازمین کے لئے ہے جنہوں نے کبھی بھی فریضہ حج ادا نہیں کیا اور وہ کمپنی میں مسلسل 2 برس تک ملازمت کرلی ہو۔

متعلقہ عنوان :