ڈاکٹر طاہر القادری نے مال روڈ کے استنبول چوک پر دھرنا ختم کر دیا

بدھ 16 اگست 2017 23:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات اگست ء) سربراہ پاکستان عوامی تحریک علامہ ڈاکٹر طاہر القادری نے مال روڈ کے استنبول چوک پر ہونے والے دھرنے کو ختم کر دیا، ڈاکٹر علامہ طاہر القادری نے سانحہ ماڈل ٹائون میں شہید ہونے والے 14 کارکنوں کو انصاف دلانے کے لئے دھرنا دیا جس میں عوامی تحریک کی سینکڑوں کارکن خواتین نے شرکت کی، سربراہ پاکستان عوامی تحریک ڈاکٹر علامہ طاہر القادری نے گزشتہ روز رات 10 بجے دھرنا ختم کرنے کا اعلان کر دیا، واضح رہے کہ دھرنے میں پی ٹی آئی، عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید سمیت دیگر جماعتوں نے شرکت کی تھی۔