نوازشر یف کس منہ سے نظر ثانی کی اپیل کر رہے ہیں شیخ رشید احمد

وہ وقت دور نہیں جب یہ دونوں بھائی حدیبیہ کیس میں جیل کی سلاخوں کے پیچھے ہوں گے‘نواز شریف مجھے کہتے تھے کہ تم اسمبلی میں نہیں رہو گے،نواز شریف نے دس سال ضیا کی گود میں گزارے جبکہ یہ نظام نواز شریف کی وجہ سے خطرے میں ہے اور اگر نظام کو کچھ ہوا تو اس کے ذمہ دار نواز شریف ہو ں گے‘ اعجاز الحق آپ ان کے ساتھ بیٹھے ہیں اور یہ آپ کے باپ کے بارے اتنی غلط باتیں کر رہے ہیںآپ کو غیر یت اور شر م ہیں تو ان سے الگ ہوجائوں ‘ گفتگو

بدھ 16 اگست 2017 23:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات اگست ء) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ نوازشر یف کس منہ سے نظر ثانی کی اپیل کر رہے ہیں نواز شریف مجھے کہتے تھے کہ تم اسمبلی میں نہیں رہو گے،نواز شریف نے دس سال ضیا کی گود میں گزارے جبکہ یہ نظام نواز شریف کی وجہ سے خطرے میں ہے اور اگر نظام کو کچھ ہوا تو اس کے ذمہ دار نواز شریف ہو ں گے‘ اعجاز الحق آپ ان کے ساتھ بیٹھے ہیں اور یہ آپ کے باپ کے بارے اتنی غلط باتیں کر رہے ہیںآپ کو غیر یت اور شر م ہیں تو ان سے الگ ہوجائوں ۔

بدھ کے روز پاکستان عوامی تحریک کے جلسے میں خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹان کے 14شہداکا نوٹس کیوں نہیں لگایا گیا ہمارے غریب لوگ ان کی طرز حکمرانی کی وجہ سے اپنے بچے اور گردے بیچنے پر مجبور ہیںنواز شریف کے طرز حکمرانی کی وجہ سے ہمارے غریب لوگ اپنے بچے اور گردے بیچنے پر مجبور ہیں۔

(جاری ہے)

موجودہ نظام کو نواز شریف سے خطرہ ہے۔

شیخ رشید کا نواز شریف کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہنا تھا کہ یہ کس منہ سے نظر ثانی کی اپیل کر رہے ہیں نواز شریف مجھے کہتے تھے کہ تم اسمبلی میں نہیں رہو گے،نواز شریف نے دس سال ضیا کی گود میں گزارے جبکہ یہ نظام نواز شریف کی وجہ سے خطرے میں ہے اور اگر نظام کو کچھ ہوا تو اس کے ذمہ دار نواز شریف ہو ں گے۔اعجازالحق کو حرفی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ آپ ان کے ساتھ بیٹھے ہیں اور یہ آپ کے باپ کے بارے اتنی غلط باتیں کر رہے ہیںآپ کو تو چاہیے تھا کہ آپ ان سے علیحدگی کا اعلان کر دیتے ہم سی پیک کے ساتھ ہیں مگر چور بازاری نہیں چلنے دیں گے،ہماری معیشت تباہ کر دی گئی وہ وقت دور نہیں جب یہ دونوں بھائی حدیبیہ کیس میں جیل کی سلاخوں کے پیچھے ہوں گے۔