پنجاب فوڈ اتھارٹی کی 316سکولوں کی چیکنگ، 91کوکاربونیٹڈ ڈرنکس رکھنے پر وارننگ

لاہور میں 131 سکولوں کی چیکنگ، 91 سکولوںکی ڈرنکس کی عدم دستیابی پرستائش وارننگ نوٹس کے بعد ڈرنکس فروخت کرنے والوں کو سیل کر دیا جائے گا۔رافیعہ حیدر

بدھ 16 اگست 2017 23:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات اگست ء)پنجاب فوڈ اتھارٹی کی طرف سے لاگو کردہ پنجاب ایجوکیشنل انسٹی ٹیوشن فوڈ سٹینڈرڈ ریگولیشن 2017کے تحت سکولوں میں کاربونیٹڈ، کولا اور انرجی ڈرنکس پرلگائی جانے والی پانبدی پر عمل درآمد کے لیے پنجاب فوڈ اتھارٹی کا مختلف شہروں کے سکولوں میں کریک ڈاؤن جاری ہے۔

اس سلسلے میں لاہور، ملتان ، راولپنڈی، گوجرانوالہ اور فیصل آباد میں پنجاب فوڈ اتھارٹی ٹیموں نے 316سکولوں کی کینٹینوں کی چیکنگ کی۔ تفصیلات کے مطابق لاہور میں 131 سکولوں کی چیکنگ کی گئی۔ 91 سکولوں میں ڈرنکس کی عدم دستیابی پائی گئی۔ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آپریشنز رافیعہ حیدر کے مطابق لاہور کے 41 سکولوں کو کولڈ درنکس کی موجودگی پروارننگ نوٹس جاری کیے گئے۔

(جاری ہے)

ملتان میں 54 سکولوں کو چیک کیا گیا اور 16سکولوں کی کینٹنیوں کو وارننگ نوٹس جاری کیے گئے ۔، راولپنڈی میں 49 کی چیکنگ کی گئی اور 14کو نوٹس، فیصل آباد میں 38 کی چیکنگ اور 7کو وارننگ ، جبکہگوجرانوالہ میں 44 سکولوں کی چیکنگ کی گئی اور 13سکولوں کو کولڈ ڈرنکس کی موجودگی پر وارننگ نوٹس جاری کیے گئے۔ اے ڈی جی آپریشنز رافیعہ حیدر کا کہنا تھا کہ خوش آئند امر ہے کہ ذیادہ تر تعلیمی اداروں میں ڈرنکس عدم دستیاب پائی گئیں۔تاہم جہاں کولڈ ڈرنکس موجود پائی گئی ہیں ان کو نوٹس جاری کیا گیاہے، وارننگ نوٹس کے بعد ڈرنکس فروخت کرنے والوں کو سیل کر دیا جائے گا۔ اس حوالے سے سکول انتظا میہ کا موقف تھا کہکولڈ ڈرنکس کا پرانا سٹاک تھا جو آج اٹھا دیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :