عوامی تحریک ویمن ونگ کاسیاست کی تاریخ کا خواتین کے حوالے سے سب سے بڑا احتجاج

ہزاروں کی تعداد میں بچے، بزرگ عورتیں، طالبات، وکلاء، سول سوسائٹی کی خواتین کی شرکت

بدھ 16 اگست 2017 23:12

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات اگست ء) پاکستان عوامی تحریک ویمن ونگ کے زیر اہتمام سانحہ ماڈل ٹائون کے حوالے سے جسٹس باقر نجفی کمشن کے حصول کیلئے پاکستان کی سیاسی تاریخ میں پہلی بار بڑی تعداد میں خواتین احتجاج کے لیے باہر آئیں، یہ تمام خواتین شہدائے ماڈل ٹائون کے ورثا کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے اکٹھی ہو ئیں۔

(جاری ہے)

اس میں ہزاروں کی تعداد میں بچے، بزرگ عورتیں، طالبات، وکلاء تنظیمات اور مختلف سول سوسائٹی اور انسانی حقوق کی تنظیموں سے تعلق رکھنے والی خواتین اس میں شرکت کرنے کے لیے آئیں، اور ان مظلوم خواتین کے ساتھ جن پر سانحہ ماڈل ٹائون کی صورت میں ظلم ہوا تھا اُن سے اظہار یکجہتی کیلئے اراکین اسمبلی بھی آئیں جن میں خدیجہ عمر فاروقی جو ق لیگ کی ایم پی اے ہیں، اور تحریک انصاف سے سعدیہ سہیل رانا، ناہید خان، شاہ جہاں آراء وٹو بھی شامل ہیں۔یہ پاکستانی سیاست کی تاریخ کا خواتین کے حوالے سے سب سے بڑا دھرنا اور سب سے بڑا احتجاجی جلسہ ہے۔

متعلقہ عنوان :