شمالی کوریا سے مذاکرات کے لیے تیار ہیں،امریکا کی پھر پیش کش

شمالی کوریا کے سربراہ کے فیصلوں کا ہمارے پاس ابھی کوئی جواب نہیں،وزیرخارجہ ٹیلرسن کی گفتگو

بدھ 16 اگست 2017 12:24

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات اگست ء)امریکی وزیرخارجہ ریکس ٹیلرسن نے ایک بیان میں باور کرایا ہے کہ ان کا ملک شمالی کوریا کے ساتھ مذاکرات کے لیے تیار ہے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبر رساں اداروں کے مطابق شمالی کوریا کی جانب سے امریکی جزیرے گوام کے قریب میزائل داغنے کا فیصلہ واپس لینے کے بعد وزیرخارجہ ریکس ٹیلرسن نے کہا کہ امریکا پیانگ یانگ کے ساتھ مذاکرات کے لیے تیار ہے، مگر یہ فیصلہ شمالی کوریا کے سربراہ کیم جونگ اون کو کرنا ہے کہ وہ مذاکرات سے مسئلہ حل کرنا چاہتے ہیں یا جنگ کے خواہاں ہیں۔

امریکی وزیرخارجہ ریکس ٹیلرسن نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ شمالی کوریا کے سربراہ کے فیصلوں کا ہمارے پاس ابھی کوئی جواب نہیں۔قبل ازیں ایک دوسرے بیان میں انہوں نے کہا کہ واشنگٹن جوہری پروگرام روک بیک کرنے کی شرط پر پیانگ یانگ کے ساتھ بات چیت کے لیے تیار ہے۔

متعلقہ عنوان :