اسرائیل میں فلسطینی رہ نما الشیخ راید صلاح گرفتار،

نامعلوم مقام پر منتقل اسرائیلی پولیس کی بھاری نفری نے ام الفحم میں واقع الشیخ راید صلاح کی رہائش گاہ کا محاصرہ کرلیا

بدھ 16 اگست 2017 12:22

رام اللہ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات اگست ء)اسرائیلی پولیس نے مقبوضہ فلسطین میں قائم اسلامی تحریک کے امیر اور بزرگ فلسطینی رہ نما الشیخ راید صلاح کو رہائی کے چند ماہ کے بعد دوبارہ حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ۔میڈیارپورٹس کے مطابق ام الفحم کے مقامی فلسطینی ذرائع نے بتایا کہ اسرائیلی پولیس کی بھاری نفری نے ام الفحم میں واقع الشیخ راید صلاح کی رہائش گاہ کا محاصرہ کیا۔

(جاری ہے)

بعد ازاں اسرائیلی پولیس اہلکار دیواریں اور گیٹ پھلانگ کر اندر داخل ہوئے۔اسرائیلی پولیس کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ الشیخ راید صلاح کو اسرائیل کے خلاف نفرت کو ہوا دینے اور اسرائیلی فوج اور سرکاری تنصیبات پر حملوں پر اکسانے کے الزامات کی تفتیش کے لیے گرفتار کیا گیا ہے۔ پولیس کا دعویٰ ہے کہ الشیخ راید صلاح مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں کالعدم اسلامی تحریکوں اور تنظیموں کی سرگرمیوں میں معاونت کررہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :