راولپنڈی، تھانہ روات کے علاقے میں تہرے قتل کی لرزہ خیز واردات، نامعلوم افراد ماں، بیٹی اور نواسی کو گھر کے اندر قتل کر کے فرار

پولیس نے 1ہفتہ پرانی لاشیں گھر کے اندر سے تحویل میں لے کر ہسپتال منتقل کر دیں

بدھ 16 اگست 2017 23:14

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات اگست ء) تھانہ روات کے علاقے جھمٹ میں تہرے قتل کی لرزہ خیز واردات میں نامعلوم افراد ماں، بیٹی اور نواسی کو گھر کے اندر قتل کر کے فرار ہو گئے پولیس نے 1ہفتہ پرانی لاشیں گھر کے اندر سے تحویل میں لے کر ہسپتال منتقل کر دیں جبکہ تھانہ وارث خان کے علاقے میں بند کمرے سے بھی بوسیدہ لاش لاش برآمد ہوئی تھانہ روات کے ایس ایچ او انسپکٹر بشارت عباسی کے مطابق موضع جھمٹ میں واقع ایک گھر سے تعفن اٹھنے کی اطلاع پر پولیس موقعے پر پہنچی تو گھر کے اندر3 لاشیں موجود تھیں، جن میں 70 سالہ خاتون منیرہ بیگم، اس کی28 سالہ بیٹی ناصرہ پروین، اورناصرہ کی6 سالہ بیٹی مسکان شامل ہیں پولیس کے مطابق لاشیں6سی7 روز پرانی لگتی ہیں، جو حبس اور گرمی کے موسم کی وجہ سے گل چکی تھیں جس کی وجہ سے ابھی اندازہ نہیں لگایا جا سکتا کہ انہیں گولیاںماری گئی ہیں یا چھریاں یاپھر کسی کند آلہ سے قتل کیا گیا ہے کیونکہ لاشوں سے بہنے والا خون اور زخموں کے نشانات بھی سیاہ ہو چکے ہیںپولیس نے لاشیں قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر دیں ابتدائی تفتیش کے دوران معلوم ہوا ہے کہ مقتولہ ناصرہ بیوٹی پارلر چلاتی تھی، اس کا شوہر عمران طویل عرصے سے برطانیہ میں تھا، اور اس نے یہاں اپنے شوہر کے خلاف خلع کا دعویٰ بھی دائر کر رکھا تھاادھر تھانہ وارث خان کے علاقہ ڈھوک کھبہ کے علاقے میں گھر سے لاش برآمدہوئی ہے بدھ کے روز تعفن پھیلنے پراہل علاقہ نے پولیس کو اطلاع دی پولیس نے دروازہ توڑ کر دیکھا تو متوفی مردہ حالت میں پڑا تھااہل علاقہ کے مطابق متوفی کرائے کے مکان میں اکیلا رہتا تھاجبکہ پولیس کے مطابق لاش چند دن پرانی ہے تاہم پولیس نے نعش قبضہ میں لے کر ہسپتال منتقل کر دی ۔

متعلقہ عنوان :