لاہور ، بیٹے نے مبینہ طو رپر دوسری شادی کرنے پر ماں اور بہن کو قتل کر دیا

بدھ 16 اگست 2017 23:14

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات اگست ء) چوہنگ کے علاقہ میں بیٹے نے مبینہ طو رپر دوسری شادی کرنے پر ماں اور بہن کو قتل کر دیا ، پولیس نے لاشیں پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر کے قانونی کارروائی شروع کر دی ۔ بتایاگیا ہے کہ چوہنگ کی رہائشی شبانہ نے دوسری شادی کر لی تھی جس کا اس کے بیٹے اویس کو شدید رنج تھا ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز اویس نے اپنے کزن شہباز کے ساتھ مل کر ماں شبانہ او ربہن علیحہ کو قتل کر دیا اور موقع سے فرار ہو گیا ۔ اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور ضروری شواہد اکٹھے کرنے کے بعد لاشوں کو مردہ خانے منتقل کر کے قانونی کارروائی شروع کر دی۔پو لیس کے مطا بق مختلف پہلو ئو ں پر تفتیش جا ری ہے اصل حقا ئق تفتیش اور پو سٹما ر ٹم رپو رٹ کے بعد سا منے آ ئیں گئے۔

متعلقہ عنوان :