جہانیاں،کنویں کی کھدائی کے دوران مٹی کا تودہ گرنے سے دو مزدور ملبے تلے دب کر جاں بحق

بدھ 16 اگست 2017 23:16

جہانیاں(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات اگست ء) کنویں کی کھدائی کے دوران مٹی کا تودہ گر گیا ، دو مزدور ملبے تلے دب کر جاں بحق ،ریسکیو نے پانچ گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد نعشیں نکال لیں ۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق جہانیاں کے نواحی علاقہ کوٹ ہاشم میں کنویں کی کھدائی کرتے ہوئے مٹی کا تودہ گر گیا جس سے دو مزدور 25سالہ مرتضیٰ اور 35سالہ رفیق ملبے تلے دب گئے ریسکیو 1122جہانیاں اور وہاڑی کی ٹیموں نے ملبہ ہٹانے کی جدوجہد کی لیکن رات گئے تک وہ ملبے تلے دب کر جاں بحق ہو گئے ریسکیو نے پانچ گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد ملبہ ہٹایا اور نعشیں نکال کر رورل ہیلتھ سنٹر منتقل کر دیں ۔محمد عارف سعید۔سلیمانی بازار جہانیاں۔تحصیل جہانیاں ضلع خانیوال۔بدھ16اگست،2017ء۔

متعلقہ عنوان :