پشاور کو ڈینگی سے پاک کر نے ، متاثرہ افراد کاعلاج معالجہ اور ڈینگی کے خلاف کی گئی کارروائیوں کا جائزہ لینے کے حوالے سے اجلاس

صفائی ‘ سپرے کرنے ، عوام میں شعور اجاگر کرنے اور ڈینگی کے خلاف باقاعدہ ایکشن پلان مرتب کرنے کا فیصلہ

بدھ 16 اگست 2017 23:13

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات اگست ء)پشاور کو ڈینگی سے پاک کر نے ‘ڈینگی خاتمہ اور ڈینگی سے متاثرہ افراد کاعلاج معالجہ اور ڈینگی کے خلاف اب تک کی گئی کارروائیوں کا جائزہ لینے اورڈینگی کے خلاف باقاعدہ ایکشن پلان مرتب کرنے کے حوالے سے ضلع ناظم پشاورمحمدعاصم خان کی زیر صدارت اہم اجلاس منعقد ہواجس میں ڈپٹی کمشنر پشاور ثاقب رضا اسلم ‘ ایم این اے انجینئر حامد الحق ‘ وزیر اعلی کے مشیر عارف یوسف ‘ نائب ناظم سید قاسم علی شاہ ‘ اسسٹنٹ کمشنر پشاور مغیث ثناء اللہ‘ ڈائریکٹر کوراڈینشن صاحبزادہ محمدطارق ‘ناظم ٹائون تھری محمد علی ارباب ‘ ڈی ایچ او پشاور ڈاکٹر گل محمد‘ ڈبلیوایچ او کے نمائندے ڈاکٹر سردار حیات اللہ ‘ ڈاکٹر شاہین آفریدی ڈائریکٹر ای ایچ ڈی جی ‘ڈسٹرکٹ ممبران حاجی زبیر علی ‘ افتخار خلیل ‘ خالد خان ‘ گل بشر ‘ٹی ایم او ٹائون تھری ‘ ڈبلیوایس ایس پی کے نمائندو ں اور دیگر محکمو ں کے افسران نے شرکت کی -اجلا س میں ڈینگی کے خلاف کئے گئے اقدامات ‘ مریضوں کی تعداد ‘ متاثرہونے والے علاقوں اور ڈینگی پھیلنے کے وجوہات پر تفصیلی گفتگوکی گئی اجلاس میں فیصلے کئے گئے کہ صفائی ‘ سپرے کے علاوہ عوام میں شعور اجاگر کرنے اور ڈینگی کے خلاف باقاعدہ ایکشن پلان مرتب کرنے کا فیصلہ کیاگیا جس کے تحت ایل ایچ ڈبلیو اور پولیو ورکر کے ذریعے متاثر ہونے والے یونین کونسل میں لوگوں کو بلا معاوضہ ملٹی نیشنل کمپنی کے آزمودہ مچھر سے بچائوکے لوشن ‘ پانی صاف کرنے کی گولیاں‘ کوائل اور عوام میں شعور اجاگرکرنے کیلئے پمفلٹ گھر گھر تقسیم کئے جائیں گے جبکہ ایل ایچ ڈبلیو اور پولیوورکر خواتین کو آگاہی پمفلٹ کے ذریعے ڈینگی سے بچائو کے بارے میں باقاعدہ تعلیم دے گی اس کے علاوہ گھرگھر نیبر ہوڈناظمین اور کونسلر کے ذریعے سروے کیاجائیگا اور ڈینگی کے پھیلائو کے سبب بننے والی برتن اوردیگر اشیاء کے تفصیل معلوم کی جائیگی ‘ اسکے علاو ہ متاثرہ یونین کونسلز میں کیمپ لگانے کابھی فیصلہ گیا‘ڈسٹرکٹ ممبر حاجی زبیر علی کی تجویز پر ڈینگی سے وفات پا نے والے افراد کو معاوضہ دینے کیلئے صوبائی حکومت سے رابطہ کابھی فیصلہ کیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

اس ضمن میں ضلع ناظم پشاورمحمدعاصم خان نے ڈی ایچ او پشاورکو فوری طورپر مچھروں سے بچائو کیلئے ملٹی نیشنل کمپنی کے 10 ہزار لوشن خریدنے اوراسکے ساتھ پانی صاف کرنے والی گولیاںاور کوائل بھی بڑی تعداد میں خریدنے کے احکامات جاری کئے اجلاس میں فیصلہ کیا گیاکہ عوام میں شعور اجاگرکرنے اور گھرگھر اشیاء تقسیم کرنے کے لئی18 اگست بروزجمعہ 10;30 تہکال ٹینکی کے پاس مہم کا آغاز کیاجائیگا اس ضمن میں ضلع ناظم پشاور محمدعاصم خان نے تمام اقدامات کا براہ راست نگرانی کا اعلان کرتے ہوئے روزانہ کی بنیاد پر ڈی ایس آر رپورٹ طلب کرلی ۔

متعلقہ عنوان :