ختم نبوت قانون میں تبدیلی امریکا کے دباوٴ پر کیے جانے کا انکشاف

جمعرات 16 نومبر 2017 19:29

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ نومبر ء) ختم نبوت قانون میں تبدیلی امریکا کے دباو پر کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق آئین پاکستان میں ختم نبوت ﷺ کے قانون میں تبدیلی کیے جانے کا معاملہ تاحال حل نہیں ہو سکا۔ اسی باعث تحریک لبیک یا رسول اللہﷺ نے اسلام آباد میں دھرنا بھی دے رکھا ہے۔

(جاری ہے)

دھرنا دینے والوں کا مطالبہ ہے کہ قانون میں تبدیلی کی کوشش کرنے والے اصل ذمہ دار کا نام سامنے لایا جائے۔ اس حوالے سے میڈیا میں وزیر قانون زاہد حامد کا نام زیر گردش ہے۔ تاہم اب نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں معروف صحافیوں صابر شاکر اور سمیع ابراھیم نے کچھ اور ہی انکشاف کیا ہے۔ دونوں صحافیوں کا دعوی ہے کہ ختم نبوت قانون میں تبدیلی امریکا کے دباو پر کرنے کی کوشش کی گئی۔ ن لیگ کے تمام سینئر رہنماوں کو اس تمام معاملے کا علم تھا۔ زاہد حامد اس معاملے کے تنہا ذمہ دار نہیں ہیں۔