اسرائیل، فیس بک اور گوگل پر ٹیکس لگائے گا

ٹیکس بل کی تیاری کا کام شروع، ٹیکس حکام یہ طے کرنے کی کوشش کررہے ہیں اس کا تعین کیسے کیا جائے،اسرائیلی ترجمان

جمعرات 16 نومبر 2017 14:36

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ نومبر ء)مالی امور سے متعلق ایک اسرائیلی اخبارنے بتایا ہے کہ اسرائیل گوگل اور فیس بک جیسی بڑی بین الاقوامی کمپنیوں پر ٹیکس لگانے کی تیاری کر رہا ہے اور ایک سال کے اندر انہیں واجب الادا ٹیکس کا بل بھیج دیا جائے گا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اسرائیل کی طرح یورپی یونین اور کئی دوسرے ملک بھی انٹرنیٹ پر منافع حاصل کرنے والی کمپنیوں کو اپنے ٹیکس نیٹ ورک کے دائرے میں لانا چاہتے ہیں۔

(جاری ہے)

دی مارکر نے اسرائیل کی ٹیکس اتھارٹی کے چیئر میں موشے اشعر کے حوالے سے لکھا ہے کہ ٹیکس کے بل کی تیاری کا کام پہلے ہی شروع ہو چکا ہے۔ اور اب ٹیکس حکام یہ طے کرنے کی کوشش کررہے ہیں کہ اس کا تعین کیسے کیا جائے۔رپورٹ کے مطابق ٹیکس حکام اس بارے میں غور و خوض کررہے ہیں کہ انٹرنیٹ کی بڑی عالمی کمپنیاں اسرائیلی صارفین سے کتنا منافع کماتی ہیں جن پر ٹیکس عائد کیا جاسکتا ہے۔اسرائیلی ٹیکس اتھارٹی کے ایک ترجمان نے خبررساں ادارے کو اس خبر کی تصدیق کی، تاہم اتھارٹی کے چیئر مین اشعر نے بات کرنے سے معذرت کر لی۔گوگل اور فیس بک کے نمائندے اس بارے میں بات کرنے کے لیے فوری طور پر دست یاب نہیں ہو سکے۔

متعلقہ عنوان :