سعودی کابینہ کا جامعات اور سکولوں میں خواتین کے دہشت گردی کی سرگرمیوں میں ملوث ہونے پر اظہارِ تشویش

جمعرات 16 نومبر 2017 16:33

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ نومبر ء)سعودی عرب کی کابینہ نے جامعات اور اسکولوں میں خواتین (طالبات) کی دہشت گردی کی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے خطرے پر غور کرتے ہوئے خواتین کو دہشت گردی اور انتہا پسندی کی کارروائیوں سے بچانے کی ضرورت پر زوردیا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق سعودی کابینہ کا اجلاس خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز کے زیر صدارت الیمامہ محل الریاض میں ہوا۔

(جاری ہے)

سعودی کابینہ نے تیونس میں منعقدہ عرب انسداد دہشت گردی اجلاس کے کامیاب انعقاد کا خیر مقدم کیا ہے۔اس اجلاس میں خواتین کی دہشت گردی کے مسئلے پر غور کیا گیا تھا۔اجلاس کے آغاز میں شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے کابینہ کو اپنی فلسطینی صدر محمود عباس اور لبنان کے المارونیہ عیسائی فرقے کے سربراہ بشارہ بطرس الراعی سے ملاقاتوں کے بارے میں بتایا۔سعودی کابینہ نے بحرین میں تیل کی ایک پائپ لائن پر حالیہ بم حملے کے بعد آگ کے واقعے کی مذمت کی اور مملکت کی جانب سے بحرین کی سلامتی اور خود مختاری کی حمایت کا اعادہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :