انسداد دہشتگردی عدالت میں سابق ایس ایس پی تشدد سمیت دیگر مقدمات کی سماعت

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی ضمانتیں منظور، ضمانتی مچلکے جمع کروانے کا حکم

جمعرات 16 نومبر 2017 19:28

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ نومبر ء) انسداد دہشتگردی عدالت نے سابق ایس ایس پی تشدد کی سمیت دیگر مقدمات میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی ضمانتیں منظور کر لیں ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور عوامی تحریک کے قائد طاہر القادری کے خلاف سرکاری ٹی وی پر حملہ کرنے سمیت چار مقدمات درج کئے گئے جس میں انسداد دہشتگردی کی دفعات شامل کی گئیں تھیں چند روز قبل عدالتی حکم پر عمران خان پیش ہوئے اور عدالت نے انہیں ضمانتی مچلکے جمع کروانے کا حکم دیا۔

بعدازاں گزشتہ جمعرات کے روز فاضل جج نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی جانب سے مچھلکے جمع کروائے جانے کے بعد ضمانت منظور کر لی۔ واضح رہے کہ عدالت پاکستان عوامی تحریک کے قائد طاہر القادری کو بھی مذکورہ بالا مقدمات میں اشتہاری قرار دے چکی ہے ۔ ۔