آئی جی کے عہدے پر رہوں گا یا نہیں اس کا جلد ہی پتہ چل جائے گا ،اے ڈی خواجہ

گریڈ 16 سے اوپر سینئر افسران کے خلاف کارروائی میرا اختیار نہیں ہے ۔اس سے کم گریڈ کے 184پولیس افسران کو سزائیں دی ہیں،میڈیا سے گفتگو

جمعرات 16 نومبر 2017 17:00

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ نومبر ء)آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے کہا ہے کہ میں عہدے پر برقرار رہوں گا یا نہیں اس کا جلد ہی پتہ چل جائے گا ۔گریڈ 16 سے اوپر سینئر افسران کے خلاف کارروائی میرا اختیار نہیں ہے ۔اس سے کم گریڈ کے 184پولیس افسران کو سزائیں دی ہیں ۔

(جاری ہے)

جمعرات کو سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے آئی جی سندھ نے کہا کہ جرائم میں ملوث جن پولیس افسران کے خلاف کارروائی کرنا تھی وہ ہم نے کی گریڈ 16 اور اس سے کم گریڈ کے 184 پولیس افسران کو سزائیں دے دی ہیں ۔

جن پولیس افسران کے خلاف کارروائی کا میں مجاز نہیں ان کے خلاف عدالت نے حکومت سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔انہوں نے کہا کہ گریڈ 18 سے 21 تک 35 افسران ایسے جن کے خلاف کارروائی ہونی ہے ۔جرائم میں ملوث گریڈ 17 کے پولیس افسران کی تعداد 31 ہے۔ایک سوال کے جواب میں اے ڈی خواجہ نے کہا کہ میں آئی جی سندھ رہوں گا یا یا نہیں ا س کا جلد ہی پتہ چل جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :