کیپٹن (ر) محمد صفدر کی ضمانتی مچلکوں پر رہائی کیخلاف نیب درخواست کی سماعت 23 نومبر کو ہوگی

جمعرات 16 نومبر 2017 17:54

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ نومبر ء) اسلام آباد ہائی کورٹ نے رکن قومی اسمبلی کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر کی ضمانتی مچلکوں پر رہائی کیخلاف قومی احتساب بیورو (نیب) کی درخواست سماعت کیلئے مقرر کر دی ہے۔

(جاری ہے)

نیب کی طرف سے اضافی دستاویزات جمع کرانے کے بعد سماعت کیلئے 23 نومبر کی تاریخ مقرر کر دی گئی ہے۔ جمعرات کو جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتنمل دو رکنی بینچ نے سماعت کی۔ اس موقع پر نیب پراسیکیوٹر افضل قریشی عدالت میں پیش ہوئے اور عدالتی حکم پر اضافی دستاویزات جمع کرائیں۔

متعلقہ عنوان :