نوجوانی میں فحش فلمیں دیکھنے سنیما جاتا تھا، سابق بھارتی وزیر دفاع کا اعتراف

جمعرات 16 نومبر 2017 16:55

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ نومبر ء)بھارت ریاست گوا کے وزیر اعلیٰ اور سابق وزیر دفاع منوہر پارریکر نے اعتراف کیا ہے کہ وہ اپنی جوانی کے دور میں فحش فلمیں دیکھنے سنیما گھر جایا کرتے تھے۔بھارتی سیاست میں صاف ستھرے کردار کا درجہ رکھنے والے منوہر پاریکر نے بچوں کے عالمی دن کے حوالے سے منعقدہ ایک تقریب میں اسکول کے بچوں کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے سگے بھائی اوودھوت کے ہمراہ ایسی فلمیں دیکھا کرتے تھے۔

انہوں نے کہا کہ ایک بار وہ اپنے بھائی کے ہمراہ سینما میں فحش فلم دیکھ رہے تھے تاہم جب ہاف ٹائم میں لائٹ آن ہوئی تو ان کی ساتھ والی سیٹ پر ان کے ہمسائے میں رہنے والے ایک صاحب بیٹھے ہوئے تھے۔وہ روزانہ ہماری والدہ سے شام کو ملنے آتے تھے تاہم ہم نے ان کو سینما میں بیٹھا دیکھ کر وہاں سے دوڑ لگا دی اور گھر پہنچ کر دم لیا۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے کہا کہ ہم بھائیوں کو یقین تھا کہ وہ صاحب والدہ کو سب کچھ بتا دیں گے او رہماری درگت بنے گی لہٰذا ہم نے والدہ کو خود ہی بتا دیا کہ ہم فلم دیکھنے گئے تھے جس میں بے ہودہ سین بھی تھے جن کے بارے میں ہمیں علم نہیں تھا لیکن ہم وہاں سے فلم ادھوری چھوڑ کر واپس آگئے۔

سابق وزیر اعلیٰ نے بتایا کہ اگلے روز ہمارے ہمسائینے والدہ کو بتایا تو والدہ کے جواب پر اپنا سا منہ لے کر رہ گئے کیونکہ والد ہ نے انہیں بتا دیا تھا کہ انہیں معلوم ہے۔ البتہ والدہ نے ان صاحب کو بے تحاشہ ڈانٹا۔

متعلقہ عنوان :