تنزانیہ میں طیارہ گر کر تباہ،پائلٹ سمیت 11 افراد ہلاک،تحقیقات کا آغاز

طیارہ شمالی تنزانیہ میں سیاحتی مقام کی طرف محو پروازتھاکہ حادثے کا شکار ہو گیا،حکام

جمعرات 16 نومبر 2017 16:03

ڈوڈوما(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ نومبر ء)تنزانیہ میں مسافر طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے مین پائلٹ سمیت 11 افراد ہلاک ہوگئے ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق تنزانیہ میں ایک مسافر طیارہ گرنے سے پائلٹ سمیت 11 افراد مارے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

یہ طیارہ شمالی تنزانیہ میں ایک سیاحتی مقام کی طرف محو پروازتھاکہ حادثے کا شکار ہو گیا۔حادثے کا شکار ہونے والا یہ جہاز ایک سفاری کمپنی کے زیر استعمال تھا۔بتایا گیا ہے کہ حادثے کی وجہ جاننے کی خاطر تفتیشی عمل شروع کر دیا گیا ہے۔ تنزانیہ ، سیاحتی اعتبار سے ایک اہم افریقی ملک ہے جہاں دنیا بھر سے سیاح جاتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :