یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن نے دالوں کی قیمتوں میں 5سے 50روپے تک کمی کااعلان کردیا

جمعرات 16 نومبر 2017 20:26

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ نومبر ء) یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن آف پاکستان(پرائیویٹ) لمیٹڈ نے مختلف دالوں کی قیمتوں میں 5روپے سے لے کر 50روپے تک کی کمی کااعلان کردیا ہے۔

(جاری ہے)

دال چنا، مونگ، مسور، ماش اور کالا چنا کی قیمتیں کم کردی گئی ہیں۔یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن نے ہمیشہ صارفین کی سہولت کیلئے اعلیٰ معیار اور کم قیمت پر اشیاء خوردونوش فراہم کی ہیں۔ ترجمان یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن نے مختلف دالوں کی قیمتوں میں کمی کااعلان کردیا ہے۔