جمہوریت کا دعویٰ کرنے سے کوئی جمہوری نہیں بنتا قربانیاں دینا پڑتی ہیں،ظفر اللہ جمالی ،

وزراء پر کرپشن ثابت ہوتی جارہی ہے اور کسی میں استعفیٰ دینے کی ہمت نہیں بیوروکریسی کو عزت دیں نوکر نہ بنائیںِ نواز شریف کیلئے کوئی این آر او نہیں آئے گا اس کے چیلوں کو اپنی فکر ہے مشکل میں کوئی ساتھ نہیں دے گا عدلیہ کے پاس آرٹیکل 190کے تحت ملک بچانے کے اختیارات ہیں،نجی ٹی وی کو انٹرویو

جمعرات 16 نومبر 2017 21:44

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ نومبر ء) سابق وزیراعظم میر ظفر اللہ جمالی نے کہا ہے کہ جمہوریت کا دعویٰ کرنے سے کوئی جمہوری نہیں بنتا قربانیاں دینی پڑتی ہیں، وزراء پر کرپشن ثابت ہوتی جارہی ہے اور کسی میں استعفیٰ دینے کی ہمت نہیں، بیوروکریسی کو عزت دیں نوکر نہ بنائیںِ نواز شریف کیلئے کوئی این آر او نہین آئے گا اس کے چیلوں کو اپنی فکر ہے، مشکل میں کوئی ساتھ نہیں دے گا عدلیہ کے پاس آرٹیکل 190کے تحت ملک بچانے کے اختیارات ہیں، جمعرات کے روز نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے سابق وزیراعظم میر ظفر اللہ جمالی نے کہا ہے کہ میں فقیر آدمی ہوں پاکستان کیلئے اللہ کے گھر جاکر دعا کرتا ہو حاکم وقت ملک کیلئے اچھا ہے تو برقرار رکھیں ، نہیں تو بدل دے، جمہوریت کا نام لیکر جمہوریت کو بدنام کیا گیا، جمہوریت کے کا م کو جمہوری انداز میں نہیں کیا گیا، وزیراعظم ملک کی خاطر استعفیٰ دے دیتے ہیں یہ وقت آنے پر پھر سے ملک کی خدمت کرتے ہیں مگر جو دھڑے بندی فوج، عدلیہ اور شفاء کے خلاف ہو رہی ہے وزن کے حساب سے 20کروڑ عوام کا ایک پاکستان ہے، ملک میں تین شریف ہیں، نواز شریف، راحیل شریف اور پاکستا ن شریف، محمود اچکزئی نے کہا ہے کہ جب ایسی کوئی بات ہوئی تو ہم سول شریف کی طرف جائیں گے، جبکہ میں نے کہا کہ ہم تیسرے پاکستان شریف کے پاس جائیں گے، جمہوریت کا دعویٰ کرنے سے جمہوری نہیں بنتے بلکہ جمہوریت کیلئے قربانی دینا پڑتی ہے، وزراء پر کرپشن کے مقدمات بنے ہوئے ہیں اور چور ثابت ہورہے ہیں، ان کو استعفیٰ دینے سے کیوں روکا جاتا ہے، میں نے بھی صدر سے اختلافات پر استعفیٰ دیا، انہوں نے کہا کہ عوام کے ووٹوں سے کئی سالوں سے اسمبلی میں تنہا ہوں اور تنہا جاتا ہوں 2013میں شہباز شریف صاحب میرے پاس آئے ان کی مہربانی تھی بلوچی روایات میں مشکل ہے گھر آئے مہمان کو خالی ہاتھ جواب دیدیا جائے، میں نے آزاد ٹکٹ پر الیکشن جیتا اور ایک گزارش کی تھی عزت دو گے عزت دوں گا، مجھے اپنی عزت عزیز ہے،اداروں کو عزت اور عدلیہ کے فیصلوں کا احترام کریں، پیپلزپارٹی کو جب نکالا جاتا ہے تب بلے بلے جب اپنی باری آئی تو تسلیم نہیں کرتے، بیورو کریسی کو عزت دیں نوکر نہ بنائیں، اپنے مقصد کیلئے سارے نظام کو برباد کیا، سوچنا ہوگا کل آب کی تھے اور آج کیا ہیں، اللہ کا شکر ادا کرو نہیں تو دھکے پڑھیں گے، میر ظفر اللہ جمالی نے کہا کہ میں سب میں بہت کمزور تھا گر اتنا ضرور جانتا ہوں مسلم لیگ ن میں ڈرا ریں پڑھ چکیں ہیں، لوگوں ان کی سمجھ آنا شروع ہو گئی ہے، اپنے ایم این ایز کو پوچھا نہیں اور اخری سال میں فنڈ ز دیدیں گے، نواز شریف کے چیلوں کو صرف اپنی فکر ہے وقت آنے پر کوئی نظر نہیں آئے گا ، نواز شریف لوگوں کو خرید سکتے ہیں مگر یاد رکھیں سب بکیں کے نہیں، نواز شریف دکیلئے کوئی این آر او ہو گا اور نہ ہی کو ایسا کرنے دے گا، انہوں نے کہا سیاسی جماعتیں اپنے مقاصد کیلئے لین دین کرتی ہیںِ سیاسی جماعتیں ورکنگ ریلیشن شپ پرکام کرتی ہیں، مگر ان میں ورکنگ ریلیشن شپ نہیں ہے، شریف خاندان میں ایک دوسرے کیلئے برداشت نہیں تو عوام کو کیسے برداشت کریں گے، سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ فوج نے داخلی اور اندرونی سلامتی کا حلف اٹھایا ہوا ہے، جبکہ عدلیہ کے پاس آرٹیکل190کے اختیارات ملک کو بچانے کیلئے ہیں پاکستان کی حفاظت کا حلف اٹھانے والے اپنے حلقوں کا تقدس برباد نہیں کریں گے، شریف خاندان اسٹیبلشمنٹ کو کچھ سمجھتے ہی نہیں صرف وردی والوں کے علاوہ، وہ وقت نہ آجائے کہ آپ کہیں کہ نہیں رہیں گے، نہ تین میں رہیں گے نہ تیرں میں، جب وقت آئے گا تب سوپیاز اور سوجوتے ہونگے۔