راہول گاندھی کا لوگوں کواپنی طرف متوجہ کرنے کا انوکھا انداز

آلو سے سونا بنانے والی مشین کا شوشہ چھوڑ کر سوشل میڈیا کے صارفین کو اپنی طرف متوجہ کر لیا

جمعرات 16 نومبر 2017 15:40

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ نومبر ء)کانگریس کے نائب صدر راہول گاندھی نے طویل عرصے سے اپنی غیر سنجیدہ اور مضحکہ خیز تقاریرا ور بیانات کی وجہ سے سوشل میڈیا کو کامیڈی باکس میں تبدیل کر رکھا ہے ، اب انہوں نے آلو سے سونا بنانے والی مشین کا شوشہ چھوڑ کر سوشل میڈیا کے صارفین کو اپنی طرف متوجہ کر لیا ہے۔

بھارتی ٹی وی کے مطابق بھارتی ریاست گجرات میں راہول گاندھی نے ایک تقریر کی ۔

(جاری ہے)

تقریر میں انہوں نے آئندہ انتخابات کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی کی طرف سے کئے گئے مختلف وعدوں پر اپنے خیا لات کے ذریعے روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ایسی مشین لگاوں گا، اِس سائیڈ سے آلو گھسے گا، اٴْس سائیڈ سے سونا نکلے گا۔صارفین نے تقریباً آدھے گھنٹے کی تقریر میں سے 20 سیکنڈ کے اس مزاح سے بھرپور کلپ کو سوشل میڈیا پر خوب شیئر کیا۔

کلپ شیئر ہوتے ہی ٹوئٹر کامیڈی باکس بن گیا۔ایک صارف نے لکھاکہ دوستو اگلے مہینے میری بہن کی شادی ہے، جہیز میں بہت سارا سونا دینا ہے، آج ہی ہم بہت سارے آلو لے آئے ہیں۔ایک صارف نے لکھاکہ آج میں نے ناشتے میں آلو کا پراٹھا کھایا، اب سونا بننے کا انتظار کر رہا ہوں ۔

متعلقہ عنوان :