امریکا فیصلہ واپس لے، ترک اور فرانسیسی صدور کوشش کریں گے

رجب طیب ایردوآن اور ایمانوئل ماکروں نے ٹیلی فون پر گفتگو میں اس حوالے بات چیت بھی کی،ترک ایوان صدر

اتوار 10 دسمبر 2017 12:41

انقرہ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ اتوار 10 دسمبر 2017ء)ترک اور فرانسیسی صدور مشترکہ طور پر کوشش کریں گے کہ امریکا اسرائیل میں اپنے سفارتخانے کی منتقلی کا فیصلہ واپس لے لے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادار ے کے مطابق ترک صدر دفتر کی طرف سے بتایا گیا کہ رجب طیب ایردوآن اور ایمانوئل ماکروں نے ٹیلی فون پر گفتگو میں اس حوالے بات چیت بھی کی۔ امریکا کی طرف سے اسرائیل میں واقع اپنے سفارتخانے کو تل ابیب سے یروشلم منتقل کرنے کے فیصلے کو مشرق وسطیٰ میں قیام امن کی کوششوں کے لیے ایک بڑا دھچکا قرار دیا جا رہا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ ترک صدر نے اس تناظر میں عالمی سفارتکاری تیز کر دی ہے