قطرایئرویز کے طیارے میں آتشزدگی ، جانی نقصان نہیں ہوا

اتوار 10 دسمبر 2017 19:40

دوحا(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ اتوار 10 دسمبر 2017ء)قطر ایئرویز کے ایک طیارے میں آگ لگنے سے طیارے کو جزوی نقصان پہنچا، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق قطر ایئر ویز کے ایک طیارے اے 321 کو مینٹی ننس کے لیے دوحا کے حماد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے رن وے سے دور پارک کیا گیا تھا، جہاں طیارے کی دیکھ بھال کا عمل جاری تھا کہ طیارے کے کیبن میں آگ لگ گئی۔ذرائع کا کہنا تھاکہ آگ کیبن میں سٹیلائٹ کمیونی کیشن انٹینا میں لگنے کے باعث پھیلی۔قطر ایئرویز کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ آگ پر فوری طور پر قابو پا لیا گیا تھا اور اس میں کوئی بھی شخص زخمی نہیں ہوا۔

متعلقہ عنوان :