تفصیلی خبر)

بچوں کے معروف ادیب وہمدرد نونہال کے مدیر سید مسعود احمد برکاتی انتقال کرگئے

اتوار 10 دسمبر 2017 22:40

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ اتوار 10 دسمبر 2017ء) بچوں کے معروف ادیب وہمدرد نونہال کے مدیر سید مسعود احمد برکاتی قضائے الٰہی سے انتقال کرگئے،ان کی عمر87 برس تھی،وہ طویل عرصے سے علیل تھے۔وہ گزشتہ65 سال سے بچوں کے معروف رسالے ماہنامہ ہمدرد نونہال کے مدیر تھے۔

(جاری ہے)

ان کا شمارحکیم محمد سعید کے قریبی ساتھیوں میں ہوتا تھا۔ مسعود احمد برکاتی ایک علمی خانوادے سے تعلق رکھتے تھے۔ وہ معروف اسکالر، محقق طبیب، حکیم محمود احمد برکاتی کے چھوٹے بھائی تھے۔ ان کا تعلق ہندوستان کی ریاست ٹونک سے تھا۔ مسعود احمد برکاتی کی نماز جنازہ (آج) پیر 11دسمبر کو بعد نماز ظہر مسجدفلاح،نصیرآباد، فیڈرل بی ایریا بلاک 14 میں ادا کی جائے گی۔