آصف زرداری کی اوقات نہیں کہ وہ پاکستان کے سیاسی فیصلوں پراثراندازہوں،وزیر خارجہ خواجہ آصف

حکومتی کارکردگی عمران خان کوسونے نہیں دیتی، عام انتخابات میں پیپلزپارٹی کیساتھ وہی ہوگاجو 2013 میں ہوا، کچھ سیاسی قوتیں انتخابات میں شکست دیکھ کربوکھلاگئی،، عمران خان کو معلوم ہی2018 کیانتخابات کانتیجہ کیاہوگا ، خیبرپختونخوامیں ایک میگاواٹ بجلی پیدانہیں کی جا سکی، بیان

اتوار 10 دسمبر 2017 23:50

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ اتوار 10 دسمبر 2017ء)وزیر خارجہ خواجہ آصف نے کہا ہے کہ آصف زرداری کی اوقات نہیں کہ وہ پاکستان کے سیاسی فیصلوں پراثراندازہوں،حکومتی کارکردگی عمران خان کوسونے نہیں دیتی، عام انتخابات میں پیپلزپارٹی کیساتھ وہی ہوگاجو 2013 میں ہوا، کچھ سیاسی قوتیں انتخابات میں شکست دیکھ کربوکھلاگئی ۔

(جاری ہے)

اتوار کو اپنے بیان میں وزیر خارجہ نے کہا کہ عام انتخابات میں پیپلزپارٹی کیساتھ وہی ہوگاجو 2013 میں ہوا، آصف زرداری کی اوقات نہیں کہ وہ پاکستان کے سیاسی فیصلوں پراثراندازہوں وزیر خارجہ نے کہا کہ کچھ سیاسی قوتیں انتخابات میں شکست دیکھ کربوکھلاگئی۔ عمراں کان پر تنقید کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ حکومتی کارکردگی عمران خان کوسونے نہیں دیتی، عمران خان کو معلوم ہی2018 کیانتخابات کانتیجہ کیاہوگا انہوں نے کہا خیبرپختونخوامیں ایک میگاواٹ بجلی پیدانہیں کی جاسکی بیانات سے سیاست کرنا آسان اورکام کرنامشکل ہے۔