سویڈن میں یہودی عبادت گاہ پر مبینہ حملے کے 3 مشتبہ ملزمان گرفتار

اتوار 10 دسمبر 2017 19:40

اسٹاک ہوم (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ اتوار 10 دسمبر 2017ء)سویڈن میں یہودی عبادت گاہ پر مبینہ حملے کے 3 مشتبہ ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سویڈن کی پولیس نے کہا ہے کہ ایسے تین مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا ہے، جن پر شبہ ہے کہ وہ ہفتہ نو دسمبر کی شام میں گوٹن برگ کے سائنیگاگ پر حملے میں ملوث ہو سکتے ہیں۔ گوٹن برگ کی پولیس نے مشتبہ افراد کی شناخت بتانے سے گریز کیا ہے۔ اس حملے کے وقت یہودی عبادت گاہ کے قریب دس نوجوانوں کو کھڑے بھی دیکھا گیا تھا۔ اس عبادت گاہ کے مرکزی دروازے پر ایک کار سے جلتی ہوئی شے پھینکی گئی تھی لیکن اس جلتی شے سے مزید آگ نہیں پھیل سکی تھی۔ اس حملے کی مذمت کا سلسلہ جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :