انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں عمران خان کے خلاف درج 4 مقدمات کی سماعت آج ہوگی

اتوار 10 دسمبر 2017 23:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ اتوار 10 دسمبر 2017ء) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج شاہ رخ ارجمند ( آج ) پیر کو پی ٹی وی اور پارلیمنٹ پر حملہ، ایس ایس پی تشدد اور پولیس اسٹیشن سے زبردستی کارکنوں کے چھڑانے کے الزام میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے خلاف درج 4 مقدمات کی سماعت کریں گے ، گزشتہ سماعت پر عدالت نے عمران خان کی عبوری ضمانت میں 11 دسمبر تک توسیع کی تھی جبکہ عمران خان کی جانب سے مقدمات میں شامل دہشت گردی کی دفعات کو چیلنج کرتے ہوئے کیس سیشن کورٹ بھجوانے کی استدعا پر عدالت نے پولیس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کیا تھا پولیس کی جانب سے ( آج ) پیر کو جواب بھی جمع کرایا اجائے گا۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ 2014میں حکومت مخالف دھرنوں کے دوران تھانہ سیکرٹریٹ پولیس نے عمران خان کے خلاف مقدمات درج کئے تھے جس میں عدالت نے عمران خان اور طاہر القادری کو اشتہاری قرار دیا تھا ، عمران خان کے پیش ہونے پر عدالت نے ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست منظور کی تھی جو ابھی کنفرم نہیں ہوئی تاہم طاہر القادری تاحال اشتہاری ہیں۔ن

متعلقہ عنوان :