اسلام آباد میں زمین کے تنازعہ پر فائرنگ‘ تین افراد قتل

اتوار 10 دسمبر 2017 22:50

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ اتوار 10 دسمبر 2017ء) تھانہ سیکرٹریٹ کی حدود میں اتوار کو زمین کے تنازعہ پر فائرنگ کر کے تین افراد کو قتل کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

پولیس ترجمان کے مطابق شادی شدہ جوڑے علیم خان اور اس کی اہلیہ نور الثمینہ کو فائرنگ کر کے قتل کیا گیا اور ان کی نعشیں ایک کار سے برآمد ہوئیں جبکہ ایک اور شخص مسکین بھی جو اس گروپ کا ساتھی تھا، بھی فائرنگ سے ہلاک ہوا۔ پولیس نے واقعہ کے ملزم ذیشان ولد مسکین کو حراست میں لے لیا اور مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ دونوں گروپوں میں زمین پر قبضے کا جھگڑا تھا۔

متعلقہ عنوان :