پورے ملک کا قبضہ چھڑانے کے بعد عراقی فوج کی خصوصی پریڈ

پریڈ میں فضائی فوج کے ہیلی کاپٹرز اور جنگی طیارے بھی شامل تھے

اتوار 10 دسمبر 2017 19:40

بغداد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ اتوار 10 دسمبر 2017ء)عراقی فوج کے مختلف دستوں نے اتوار کو ملکی دارالحکومت بغداد میں ایک خصوصی پریڈ میں شرکت کی۔ خصوصی پریڈ کا اہتمام ہفتہ نو دسمبر کو عراق بھر سے جہادی تنظیم اسلامک اسٹیٹ کو پسپا کرنے کے اعلان کے بعد کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

پریڈ میں شریک عراقی فوج کے چاک و چوبند فوجی بغداد کے مرکزی چوراہے کی سڑک سے مارچ پاسٹ کرتے ہوئے گزرے۔ اس پریڈ میں فضائی فوج کے ہیلی کاپٹرز اور جنگی طیارے بھی شامل تھے۔ اس فتح کا جشن منانے کے سلسلے میں عراقی وزیراعظم حیدرالعبادی نے اتوار دس دسمبر کو سارے ملک میں عام تعطیل کا اعلان کر رکھا ہے۔

متعلقہ عنوان :