حکومت میں آنے کے بعد سابق چیئرمین نیب قمرزمان چوہدری کو نہیں چھوڑیں گے ،قمر زمان چوہدری قوم کا مجرم ہے اس نے نوازشریف اور زرداری کو کرپشن میں مدد دی ،ساری قوم کی نگاہیں حدیبیہ کیس اور چیئرمین نیب پر لگی ہیں،حدیبیہ کیس کھلے گا تو سارا ٹبر پھنسے گا، شریفوں اور زرداریوں نے ملک کو تباہ کیا، ملک میں میرٹ کا نظام نہیں آنے دیا گیا، حکمرانوں کے آخری دن آ گئے ہیں،پیسے چوری ہونے تک قوم کا کوئی مستقبل نہیں،ابھی سے مجھے پتہ ہے کہ نیب میں سربراہ کس کو بنانا ہے ،ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ نے سٹیڈیم میں جلسے کے اجازت نہیں دی، اسے شرم کرنی چاہئے، اس سے پوچھتا ہوں کہ کیا شہباز شریف تمہارا باپ لگتا ہے تم نے مرنے کے بعد خدا کو جواب دینا ہے یا شہباز شریف کو،وہ شہباز شریف کا ذاتی ملازم نہیں ہے،(ن) لیگ نے میرے خلاف یہودی لابی کا ایجنٹ ہونے کی مہم چلائی، جمائما کو بھی یہودی لابی کی ایجنٹ کہا گیا، خواجہ آصف نے امریکہ میں انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ (ن) لیگ لبرل اور تحریک انصاف دینی جماعتوں کیساتھ ہے، اس کو منافقت کہتے ہیں، پاکستان میں مجھے یہودی لابی اور جن کے جوتے پالش کرتے ہیں ان کے پاس جا کر مجھے طالبان خان کہتے ہیں،یہ لوگ مغربی لابی کو خوش کرنے کیلئے ختم نبوتؐ کے قانون میں تبدیلی کرتے ہوئے پکڑے گئے ہیں

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا شیخوپورہ میں عوامی جلسے سے خطاب

اتوار 10 دسمبر 2017 19:30

�یخوپورہ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ اتوار 10 دسمبر 2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہاہے کہ حکومت میں آنے کے بعد سابق چیئرمین نیب قمرزمان چوہدری کو نہیں چھوڑیں گے ،قمر زمان چوہدری قوم کا مجرم ہے اس نے نوازشریف اور زرداری کو کرپشن میں مدد دی ،ساری قوم کی نگاہیں حدیبیہ کیس اور چیئرمین نیب پر لگی ہیں،حدیبیہ کیس کھلے گا تو سارا ٹبر پھنسے گا، شریفوں اور زرداریوں نے ملک کو تباہ کیا، ملک میں میرٹ کا نظام نہیں آنے دیا گیا، حکمرانوں کے آخری دن آ گئے ہیں،پیسے چوری ہونے تک قوم کا کوئی مستقبل نہیں،ابھی سے مجھے پتہ ہے کہ نیب میں سربراہ کس کو بنانا ہے ،ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ نے سٹیڈیم میں جلسے کے اجازت نہیں دی، اسے شرم کرنی چاہئے، اس سے پوچھتا ہوں کہ کیا شہباز شریف تمہارا باپ لگتا ہے تم نے مرنے کے بعد خدا کو جواب دینا ہے یا شہباز شریف کو،وہ شہباز شریف کا ذاتی ملازم نہیں ہے،(ن) لیگ نے میرے خلاف یہودی لابی کا ایجنٹ ہونے کی مہم چلائی، جمائما کو بھی یہودی لابی کی ایجنٹ کہا گیا، خواجہ آصف نے امریکہ میں انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ (ن) لیگ لبرل اور تحریک انصاف دینی جماعتوں کیساتھ ہے، اس کو منافقت کہتے ہیں، پاکستان میں مجھے یہودی لابی اور جن کے جوتے پالش کرتے ہیں ان کے پاس جا کر مجھے طالبان خان کہتے ہیں،یہ لوگ مغربی لابی کو خوش کرنے کیلئے ختم نبوتؐ کے قانون میں تبدیلی کرتے ہوئے پکڑے گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

وہ اتوار کو شیخوپورہ میں عوامی جلسے سے خطاب کر رہے تھے ۔عمران خان نے کہا کہ شانداراستقبال کا شکریہ ادا کرتا ہوں ، میرے خیال میں تقریر رہنے دیتا ہوں آج آتشبازی ہی دیکھ لیتے ہیں ، آج سے چال سال پہلے نے میں یہاں جلسہ کیا تو اس سے دس فیصد کم لوگ بھی نہیں تھے ، میں آپ سب کو دیکھ کر خدا کا شکریہ ادا کرتا ہوں ، ہمارا کام کوشش کرنا ہے ،کامیابی خدا کے ہاتھ میں ہے ۔

انہوں نے کہا کہ آج لوگ ختم نبوت ؐ کے مسئلہ پر سڑکوں پر نکلے ہوئے ہیں ، کیا مشکل تھی کہ ہمیں ڈپٹی کمشنر نے اسٹیڈیم میں جلسے کی اجازت نہیں دی ، یہاں جگہ کم ہونے کی وجہ سے لوگ تکلیف میں ہیں ، ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ کیا مرنے کے بعد جواب خدا کو دوگے یا شہباز شریف کو شہباز شریف تمہارا باپ لگتا ہے کیا۔ عمران خان نے کہا کہ خواجہ آصف نے امریکہ میں ایک انٹرویودیتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ (ن) اور تحریک انصاف میں یہ فرق ہے کہ (ن) لیگ لبرل جماعت اور تحریک انصاف دینی جماعتوں کیساتھ ملی ہوئی ہے اسے منافقت کہتے ہیں ، یہ لوگ مغربی لابی کو خوش کرنے کیلئے ختم نبوت ؐ میں تبدیلی کرتے ہوئے پکڑے گئے ہیں ، (ن) لیگ والوں نے کبھی ایسے میلاد نہیں منایا جیسے انہوں نے ابھی کچھ دن پہلے منایا ہے ،عابد شیر علی نے تو ہری پگڑی پہنی ہوئی تھی ، نوازشریف بھی اس میلاد میں چاول بانٹ رہا تھا ، ابھی عشق کے امتحان اور بھی ہیں ان کو اور بھی مشکلات سے گزرنا ہوگا ۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ حدیبیہ پیپر ملز کیس میں بھی یہ پھنسیں گے اور نعرہ بنے گا گلی گلی میں شور ہے سارا ٹبر چور ہے ، ساری قوم چیئرمین نیب کی طرف دیکھ رہی ہے ، ہمیں خدانے موقع دیا تو سابق چیئرمین قمر زمان چوہدری کو نہیں چھوڑیں گے ، اسے سزا دلوائیں گے ، شریف خاندان سوا ارب روپے چوری کر کے ملک سے باہر لے کر گئے تھے اور تب ڈالر کی قیمت 24,25روپے تھی ، آج ڈالر110روپے پہ پہنچنے والا ہے ، یہ قوم کا پیسہ ہے ۔

عمران خان نے کہا کہ میں جب بڑا ہورہا تھا تو ایوب خان امریکہ کا صدر تھا وہ امریکہ گیا تو اسے امریکن صدر نے ریسیو کیا ، تب پی آئی اے دنیا کی بہترین ایئرلائن تھی ، یہ ملک تیزی سے آگے بڑھ رہا تھا ، ملک سارے خطے کیلئے ایک مثال بنا ہوا تھا دو ملک ملائشیا اور سنگاپور ہم سے پیچھے تھے اور آگے نکل گئے کیونکہ ان کو دو لیڈر ملے اور انہوں نے اپنی قوموں کو تبدیل کر دیا انہوں نے اپنے ادارے مضبوط کئے ۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ آج پاکستانی مزدوری کیلئے ملائشیا جاتے ہیں ، دبئی کے شیخ کراچی میں چھٹیاں منانے آتے تھے ، ہمیں نوازشریف اور زرداری مل گئے جنہوں نے ملک کو تباہ کردیا ، جب وزیراعظم اور ان کے وزیر کرپشن شروع کردیں تو ملک تباہ ہوجاتے ہیں ، حکومت میں آکے پیسے بنانا بہت آسان ہے ، مغرب میں اقتدار میں آکر پیسہ نہیں بنا سکتے ، میں آپ کو بتاتا ہوں کہ ملک کیسے تعمیر کریں گے ، ہم اقتدار میں آکر پہلے یہ قانون بنائیں گے کہ جو لوگ اقتدار میں آگے وہ اپنی ذات کو فائدہ نہ پہنچا سکیں ، کے پی کے میں آج تک میں نے ایک چپڑاسی بھی اپنی مرضی سے بھرتی نہیں کروایا ،قمر زمان چوہدری کو نیب میں اوپر لے کر آئے تا کہ یہ لوگ کرپشن کریں اور وہ ان کو تحفظ دے ۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے کے پی کے کی پولیس کو ٹھیک کردیا ہے ، بینک آف خیبر نے پچھلے دوسال میں اربوں روپے بنائے ، ہم کے پی کے میں ایک قابل آدمی ناصر درانی کو اوپر لے کر آئے اور پولیس میں سیاسی مداخلت ختم کردی تو وہاں کی پولیس آزاد ہوگئی ۔ عمران خان نے کہا کہ ملک اسی وقت ٹھیک ہوسکتا ہے جب حکمران اپنی ذات کو فائدہ نہ پہنچائیں ، اب ہم ایک بہترین چیف سیکرٹری کو لیکر آئے ہیں وہ ساری انتظامیہ کو ٹھیک کررہا ہے ، ہم اداروں میں بہترین لوگوں کو میرٹ پر اوپر لیکر آئیں گے ، پاکستان میں تبدییل کو روکنے کیلئے مافیاز بیٹھے ہوئے ہیں ، میڈیا میں بھی گاڈ فارد بیٹھے ہوئے ہیں جو تبدیلی کو روکتے ہیں ، ایف بی آر میں بھی مافیا بیٹھا ہے ، ہم اداروں میں بیٹھے مافیاز کا خاتمہ کریں گے ، کے پی کے میں ہمیں درخت اگانے کیلئے ٹمبر مافیا کا سامنا کرنا پڑا جس کے لئے ہم نے ایمانداروزیر اور سیکرٹری کو لگایا اور ٹمبر مافیا کو شکست دی۔

عمران خان نے کہا کہ ہماری انڈر19ٹیم افغانستان سے ہارگئی ، ہم نے دھاندلی کروانے والے کو پی سی بی چیئرمین بنادیا ، ہم قابل آدمی کو پی سی بی میں اوپر لائیں گے اور کرکٹ ٹیموں کو مضبوط کریں گے ، ہم نیب کو بھی ٹھیک کریں گے ، ابھی سے مجھے پتہ ہے نیب میں سربراہ کس کو بنانا ہے ، یہ ایسا ادارہ بنے گا جو بڑے بڑے چوروں کو پکڑے گا۔شریف خاندان کا وی آئی پی احتساب ہورہا ہے ، میں نے پاکستان کی اورنچ بھی دیکھی اور نیچ بھی دیکھی ۔

انہوں نے کہا کہ یہاں صرف200ایماندار لوگ چاہیے جو پاکستان کو ترقی کے راستے پر گامزن کر سکتے ہیں ، ہم نے کے پی کے میں کوئی سیاسی بھرتی نہیں کی ، ڈاکٹر عطاالرحمان کے نیچے کمیٹی بنائی جو یونیورسٹیوں میں بہتری وی سی لیکر آئے،یہ ملک ایک دم ترقی کرے گا ، بیرون ملک مقیم پاکستانی بھی اپنا پیسہ یہاں لیکر آئیں گے ۔عمران خان نے کہا کہ پاکستان میں میرٹ پر لوگوں کو اوپر نہیں آنے دیا گیا ، شریفوں اور زرداریوں سے نجات ملی تو پاکستان پھر سے اوپر جائے گا ، میں نے ہندوستان کی ایک وڈیو کلپ دیکھی جس میں ایک میں ایک مسلمان کو گائے کا گوشت بیچنے پر ڈنڈے مار کر قتل کردیا گیا جس سے میرے ذہن میں بات آئی کہ قائداعظم سمجھ گئے تھے کہ مسلمانوں کو الگ ملک چاہیے ، قائداعظم سمجھ گئے تھے سردار پٹیل صرف ہندوئوں کا ملک چاہتا ہے ۔

ہندوستان میں مسلمان پسے ہوئے ہیں ، ہم قائداعظم کو سلام کرتے ہیں جس نے مسلمانوں کیلئے الگ ملک لیا ۔چئیرمین تحریک انصاف نے کہا کہ ہم نے پاکستانی اقلیتوں سے اچھا سلوک کرنا ہے ، ہم نے ان پر کوئی ظلم نہیں ہونے دینا، مجھے تکلیف ہوتی ہے جب سنتا ہوں کہ وہاں ہندو لڑکیوں کو زبردستی مسلمان کیا جاتا ہے ، یہ کیسا اسلام ہے ، ہم نے اپنے ملک میں موجود اقلیتوں کی حفاظت کرنی ہے ، ان کو موقع دینا ہے وہ پاکستانی ترقی میں حصہ ڈالیں ۔