برطانوی وزیر خارجہ کی ایرانی صدر کے ساتھ ملاقات،دوطرفہ تعلقات سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال

اتوار 10 دسمبر 2017 19:40

تہران/لندن (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ اتوار 10 دسمبر 2017ء)ایران کے دورے پر گئے ہوئے برطانوی وزیر خارجہ بورس جانسن نے اتوار کو صدر حسن روحانی کے ساتھ ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

اس ملاقات کے حوالے سے برطانوی وزارت خارجہ نے بتایا کہ وزیر خارجہ نے ایرانی نژاد برطانوی خاتون نازنین زاغری ریٹکلف کی رہائی پر خاص طور بات کی۔ اس بیان کے مطابق روحانی اور جانسن نے دونوں ملکوں کے تعلقات کے مختلف پہلوں پر بھی گفتگو کی۔ ایرانی حکام نے اس خاتون کو اپریل سن 2016 سے گرفتار کر رکھا ہے۔ دوسری جانب نازنین زاغری کے شوہر نے بتایا ہے کہ ایرانی استغاثہ نے اس کی بیوی پرچند نئے الزامات بھی عائد کر دیے ہیں۔