آئندہ عام انتخابات کیلئے شناختی دستاویزات کا جائزہ لینے کے نام پر گروہ کے شہریوں کے گھروں میں لوٹ مار کا انکشاف

قانون نافذ کرنے والے اداروں نے وزارت داخلہ کو آگاہ کر دیا

اتوار 10 دسمبر 2017 23:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ اتوار 10 دسمبر 2017ء) آئندہ عام انتخابات کے لئے شناختی دستاویزات کا جائزہ لینے کے نام پر ایک گروہ کی جانب سے شہریوں کے گھروں میں لوٹ مار کا انکشاف ہوا ہے ، قانون نافذ کرنے والے اداروں نے وزارت داخلہ کو آگاہ کر دیا۔

(جاری ہے)

اتوار کو ذرائع کے مطابق سکیورٹی اداروں کی جانب سے وزارت داخلہ کو بتایا گیا ہے کہ ایک گروہ آئندہ انتخابات کے لئے شہریوں سے شناختی دستاویزات کی جانچ پڑتال کے نام پر گھروں میں گھس کر وارداتیں کر رہا ہے جس کے افراد ملک کے مختلف علاقوں میں سرگرم ہیں ، یہ گروہ خود کو ہوم افیئر ز کے شعبہ سے بتاتے ہیں ، حساس اداروں کی جانب سے وزارت داخلہ کو آگاہ کر دیا گیا ہے تاہم وزارت داخلہ کی جانب سے اس بات کی تصدیق کی گئی ہے کہ حکومت نے آئندہ انتخابات کے لئے شہریوں کے شناختی کوائف جمع کرنے کا کوئی سلسلہ شروع نہیں کیاشہری محتاط رہیں۔

متعلقہ عنوان :