بھارت میں ڈانٹنے پربابالغ بیٹے نے ماں اوربہن کو قتل کرڈالا

پڑھائی پر ماں کی ڈانٹ سے ہمیشہ غصے میں رہتا تھا،ملزم کا اعتراف جرم،عدالت پیش

اتوار 10 دسمبر 2017 13:20

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ اتوار 10 دسمبر 2017ء)بھارتی دارلحکومت نئی دہلی میں پولیس ڈانٹنے پر ماں اور بہن کو قتل کرنے والے نابالغ قاتل کو گرفتارکرلیا،بھارتی ٹی وی کے مطابق پولیس نے بتایاکہ ملزم نے گرفتاری کے بعد اقبال جرم کرلیا جس کا پولیس نے بیان بھی قلمبند کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

بیان میں کہا گیا کہ ملزم نے اقبال جرم کرتے ہوئے کہا کہ وہ پڑھائی پر ماں کی ڈانٹ اور چھوٹی بہن کو ملنے والے زیادہ پیار سے ہمیشہ غصے میں رہتا تھا۔

ملزم نے بتایا کہ اس نے واردات والے دن پہلے اپنی ماں پر بیٹ سے حملہ کیا اور بہن بیدار ہوگئی تو اسے بھی بیٹ سے ہی مار ڈالا۔ پوری تسلی کیلئے بیٹ سے مارنے کے بعد اس نے قینچی اور پیزا کٹر سے بھی ماں اور بہن پر وار کئے۔ ملزم کے باپ کے مطابق وہ یہ طے نہیں کرپارہا کہ نابالغ بیٹے کو بچائے یا پھر اسے قانون کے حوالے کردے تاہم پولیس نے عدالت میں پیش کرکے ملزم کو اصلاح گھر بھیج دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :