پاکستان کسٹم نے دبئی سے امارات ائیر لائن کے ذریعے آنے والے دو مسافروں سے 3کلوگرام سونا برآمد کر لیا

اتوار 10 دسمبر 2017 21:00

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ اتوار 10 دسمبر 2017ء) پاکستان کسٹم نے جناح انٹر نیشنل ائیر پورٹ دبئی سے امارات ائیر لائن کے ذریعے آنے والے دو مسافروں سے 3کلوگرام سونا برآمد کر لیا ہے ۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطابق پاکستان کسٹم پریونٹوکے جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے اریول پر تعینات عملے نے دبئی سے امارات ائیر لائن ای کے 602سے کراچی آنے والے مسافروں جمیل اختر اور جمیل قریشی نامی پاکستانی مساروں سے ایک کروڑ 15لاکھ روپے مالیت کا تین کلو گرام سونا برآمد کرکے گرفتار کر لیاہے ۔ دونوں مسافروں نے سونا اپنے جسم سے باندھ رکھا تھا ۔

متعلقہ عنوان :