سری لنکا نے’’ہمبن ٹوٹا‘‘ بندرگاہ 99سال کیلئے چین کو دیدی

معاہدے کیساتھ ہی سری لنکا کو 300ملین ڈالرز کی قسط بھی موصول ہوگئی ،دونوں ممالک بندرگاہ چلائیںگے

اتوار 10 دسمبر 2017 15:00

کولمبو (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ اتوار 10 دسمبر 2017ء)سری لنکا کی حکومت نے مقروض ہونے کے باعث ہمبن ٹوٹا کی بندرگاہ کو ایک ارب ڈالر کے عوض چین کو99سال کی لیز پردیدی۔معاہدے کیساتھ ہی سری لنکا کو 300ملین ڈالرز کی قسط بھی موصول ہوگئی ،دونوں ممالک بندرگاہ چلائیںگے،چینی کمپنی پورٹ کے تجارتی آپریشنز سنبھالے گی ،ْ سری لنکن حکام سیکیورٹی امور دیکھیں گے۔

سری لنکن وزیر اعظم کے مطابق معاہدہ سیاحت کوفروغ دینے اور معاشی سرگرمیوں میں اضافے کیلئے مدد گار ثابت ہوگا، وزیر خزانہ نے کہا کہ پو رٹ چین کے حوالے کرنیکا فیصلہ قرضوں کے بوجھ سے نکلنے کیلئے کیا گیا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق رواں برس جولائی میں سری لنکا اور چین کے درمیان ایک معاہدہ طے پایا تھا جس میں سری لنکا نے جنوبی شہر ہمبن ٹوٹا میں واقع گہرے پانی کی نوتعمیر شدہ بندرگاہ کو ایک ارب ڈالر کے عوض ایک چینی سرکاری کمپنی کو 99 سال کی لیز پر دینے کا فیصلہ کیا تھا۔

(جاری ہے)

سری لنکا کے وزیرخزانہ کے مطابق چینی حکام کی جانب سے دیئے گئے قرضوں کی ادائیگی کے بوجھ سے نکلنے کیلئے یہ فیصلہ کیاگیا ، اس معاہدے کے تحت سری لنکا پورٹ اتھارٹی اور چینی کمپنی برابری کی بنیاد پر بندرگاہ کے امور چلائیں گی جس میں چینی کمپنی پورٹ کے تجارتی آپریشنز چلائیگی جبکہ سری لنکن حکام اس کی سیکیورٹی کے امور سنبھالیں گے۔

متعلقہ عنوان :