راولپنڈی کی31 نجی ھائوسنگ اسکیموں کو غیر قانونی قرار دے دیا گیا

شہری آر ڈی اے کی منظور شدہ ھائوسنگ اسکیموں میں سرمایہ کریں،ڈائریکٹر جنرل آر ڈی اے

اتوار 10 دسمبر 2017 16:50

راولپنڈی 10دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ اتوار 10 دسمبر 2017ء)راولپنڈی کے ترقیاتی ادارے (آر ڈی اے )نے 45منظور شدہ نجی ھائوسنگ اسکیموں کی نئی فہرست جاری کردی ۔ترجمان آر ڈی اے حافظ محمد عرفان نے اے پی پی سے بات چیت کرتے ہوئے بتایاکہ آر ڈی اے نے عوام کو دھوکہ دہی اور فراڈ سے بچانے کے لیے غیر رجسٹرڈ اور غیر قانونی نجی ھائوسنگ سوسائٹیز کے خلاف جاری آپریشن کے دوران قواعد و ضوابط پر پورا اترنے والی 45 رجسٹرڈ ھائوسنگ سوسائٹیز کی نئی فہرست جاری کر دی ہے تاکہ عوام صرف اور صرف قانونی ھائوسنگ اسکیموں میں سرمایہ کاری کریں ۔

انہوںنے بتایاکہ آر ڈی اے نے نجی شعبے کی جن 45 منظور شدہ ھائوسنگ اسکیموں کی فہرست جاری کی ہے ان میں بحریہ ٹائون فیز 1,2,3،بحریہ فیز 08،ڈاکٹرز کواپریٹو ھائوسنگ سوسائٹی ،فضائیہ ھائوسنگ سکیم ،فارن آفس ایمپلائز کواپریٹو ھائوسنگ سوسائٹی ،گارڈن ولاز ،آباد کواپریٹو ھائوسنگ سوسائٹی ،جوڈیشل ایمپلائز کواپریٹو ھائوسنگ سوسائٹی،کہکشاں ٹائون ،یونیورسٹی ٹائون ،کوہسار ویو ھائوسنگ پراجیکٹ ،میونسپل کارپوریشن کواپریٹو ھائوسنگ سکیم،اٹامک انرجی ایمپلائز کواپریٹو ھائوسنگ سکیم ،پاک ایمپلائز کواپریٹو ھائوسنگ سکیم ،رابعہ بنگلوز ،سفاری ولاز1،ریونیو ایمپلائز کواپریٹو ھائوسنگ سوسائٹی،ٹاپ سٹی 1،ممتاز سٹی ،بوستان ایونیو ھائوسنگ پراجیکٹ ،آرمی ویلفیئر ھائوسنگ سکیم (ڈیفنس۔

(جاری ہے)

1)،سفاری ولاز 2،خداداد سٹی ،شالیمار ٹائون ،پی آئی اے آفیسرز ھائوسنگ سوسائٹی،ایسٹریج ھائوسنگ اسکیم ،شفاء کواپریٹو ھائوسنگ سوسائٹی،بحریہ پیراڈائز،ترنول ھائوسنگ سکیم ،کلفٹن ٹائون ،ٹی اینڈ ٹی ایمپلائز کواپریٹو ھائوسنگ سوسائٹی ،راولپنڈی ریلوے ایمپلائز کواپریٹو ھائوسنگ سوسائٹی ،اپ کنٹری اینکلوژر ،پی اے آر سی کواپریٹو ھائوسنگ سوسائٹی ،سی بی آر کواپریٹو ھائوسنگ سوسائٹی ،گولڈن جوبلی کواپریٹو ھائوسنگ سوسائٹی ،فیصل ٹائون ،کامنرز سکائی گارڈنز ھائوسنگ سکیم مری ،صنوبر سٹی ،گندھارا سٹی ،ایلیٹ ریوری ھائوسنگ اسکیم ،تاج ریذیڈینشیاء ،کیپیٹل سمارٹ سٹی شامل ہیں ۔

آر ڈی اے ترجمان نے اے پی پی کو مزید بتایاکہ ترقیاتی ادارے نے 31 نجی ھائوسنگ اسکیموں کو غیر قانونی قرار دے کرعوام کوان میں سرمایہ کاری نہ کرنے کی ہدایت کی ہے ۔غیر قانونی قرار دی جانے والی ھائوسنگ اسکیمز میں بابر ھومز ،پارس ولاز ،الفلاح ھومز ،جناح ٹائون ،ائیر پورٹ ایمپلائز کواپریٹو ھائوسنگ سوسائٹی ،گلشن علی ، جنجوعہ ٹائون ون ،ٹو ،تھری ،خیابان ملت ،رسول ٹائون ،نیشنل ٹائون ،خیابان قائد ،ٹی اینڈ ٹی ھائوسنگ سوسائٹی ،او جی ڈی سی ٹائون ،حمزہ ٹائون ،سانگھڑ ٹائون ،گلشن اقبال ،فضل ٹائون فیز 2،گلبرگ ٹائون ،لیک وسٹا ریذیڈینشل راول سٹی ،پام سٹی ،جبار سٹی ،عثمان بلیک ،جوبلی ٹائون ،لائرز ٹائون ،ریڈیوکالونی ،فیڈریشن آف ایمپلائز کواپریٹو ھائوسنگ سوسائٹی ،سمرزار ھائوسنگ پراجیکٹ ،گلریز ھائوسنگ اسکیم اور میٹرو ھومز شامل ہیں ۔

ایک سوال کے جواب میں ترجمان آر ڈی اے نے اے پی پی کو بتایاکہ ڈائریکٹر جنرل آر ڈی اے ندیم اسلم چوہدری کی خصوصی ہدایات پر بلڈنگ کنٹرول ونگ اتھارٹی اپنی حدود میں غیر قانونی تعمیرات اور غیر قانونی ھائسنگ سوسائٹیوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی جاری رکھے ہوئے ہے اور زوننگ ریگولیشنز کی خلاف ورزی پر سخت کارروائی کی جا رہی ہے ۔ڈی جی آر ڈی اے ندیم اسلم چوہدری نے شہریوں کو ہدایت کی کہ وہ آر ڈی اے کی منظور شدہ ھائوسنگ اسکیموں میں سرمایہ کریں اور غیر قانونی قرار دی گئی اسکیموں میں سرمایہ لگانے سے گریز کریں ۔