اسد عمر کی وہ ایک ملاقات جس نے تحریک انصاف میں ہلچل مچا دی

بدھ 2 مئی 2018 21:49

اسلام آباد۔ 02 مئی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ 2 مئی 2018ء) وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل سے تحریک انصاف کے رکن اسد عمر نے قومی اسمبلی میں ملاقات کی۔

(جاری ہے)

بدھ کو قومی اسمبلی کے اجلاس کے آغاز پر تحریک انصاف کے اسلام آباد سے رکن اسد عمر اپنی نشست سے اٹھ کر وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کی نشست پر گئے اور ان کے ساتھ والی نشست پر بیٹھ کر ان سے تبادلہ خیال کیا۔