کوئی چھوٹا بڑا حادثہ ہوگیا تو پھر الیکشن تاخیر کا شکار ہوسکتے ہیں‘ شیخ رشید احمد

حالات کافی خراب ہیں اور ملک خانہ جنگی کی طرف بڑھ رہا ہے،تحمل کیساتھ الیکشن کی طرف بڑھنا چاہیے‘لاہورایئرپورٹ پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو

منگل مئی 23:43

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل مئی ء) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ کوئی چھوٹا بڑا حادثہ ہوگیا تو پھر الیکشن تاخیر کا شکار ہوسکتے ہیں‘حالات کافی خراب ہیں اور ملک خانہ جنگی کی طرف بڑھ رہا ہے،تحمل کیساتھ الیکشن کی طرف بڑھنا چاہیے جاتی امراء کے دروازے پانچ سال تک کارکنوں کیلئے بند رہے،اب جلسے (ن) لیگ کا حق ہے۔

(جاری ہے)

لاہورایئرپورٹ پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا انہوں نے کہا کہ ہمیں شومارنے کا شوق ہے اب اسحاق ڈار ڈالرمیں لیے گئے قرضے سامنے آکر بھگتیں۔سربراہ عوامی مسلم لیگ نے کراچی واقعہ اور احسن اقبال پر حملے کی مذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ اگر کوئی چھوٹا بڑا حادثہ ہوگیا تو پھر الیکشن تاخیر کا شکار ہوسکتے ہیں۔صحافی کے سوال پر جاتے جاتے تحریک انصاف پر تنقید بھی کر ڈالی کہ جلسے کے بعد انہیں گریٹر اقبال پارک کی صفائی بھی کرنی چاہیے تھی۔شیخ رشیداحمد نے کہا کہ پاکستان کے حالات کافی خراب ہیں قرضوں کی ادائیگی کیلئے رقم نہیں ہے جس کی وجہ سے ملک خانہ جنگی کی طرف بڑھ رہا ہے۔

Your Thoughts and Comments