پیپلزپارٹی نے کراچی میں گزشتہ 30سالوں میں کچھ نہیں کیا، اسد عمر

پی پی والے سمجھتے ہیں دھونس ، دھمکی سے کراچی کی عوام کو دبا سکتے ہیںمگر ایسا نہیں ہے،12مئی کے جلسہ میں پہلے سے زیادہ لوگ آئینگے ، رہنماء پی ٹی آئی

منگل 8 مئی 2018 18:41

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل 8 مئی 2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی نے کراچی میں گزشتہ 30سالوں میں کچھ نہیں کیا، پی پی والے سمجھتے ہیں دھونس ، دھمکی سے کراچی کی عوام کو دبا سکتے ہیںمگر ایسا نہیں ہے،12مئی کے جلسہ میں پہلے سے زیادہ لوگ آئیں گے ۔ منگل کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنماء پی ٹی آئی اسد عمر نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف لڑائی جھگڑے کی حق میں نہیں ۔

(جاری ہے)

پی پی پی نے کراچی میں دوبارہ بدمعاشی شروع کردی ہے جس سیاسی جماعت نے کراچی میں 30 سالوں سے کچھ نہیں کیا وہ اب کراچی کو کیا بدلے گی۔ پی پی والے سمجھتے ہیں کہ دھونس دھمکی سے کراچی کی عوام کو دبا سکتے ہیں مگر ایسا نہیں ہے انہوں نے ہمیشہ تشدد کی سیاست کی ۔ اسد عمر نے کہا کہ پی پی پی اور پی ٹی آئی 12مئی کے جلسے کے حوالے سے آپس میں لڑ نہیں رہے۔ پی ٹی آئی کے ورکرز تین دنوں سے اسی گرائونڈ میں کھڑے ہیں۔ دیکھنا یہ ہے کہ جلسے کرنے کی پہلی اجازت کس کو ملی ، 12مئی کا جلسہ ورکرز اورکراچی کی عوامی کامیاب بنائے گی۔