ن لیگ کے رکن قومی اسمبلی کو پھانسی کی سزا ہونے کا امکان

لاہور ہائیکورٹ نے چھ افراد کے قتل میں (ن) لیگی ایم این اے عابد رضا ودیگر کی سزائے موت کے خلاف اپیل پر آئندہ روزانہ کی بنیاد پر سماعت کرنے کا فیصلہ

بدھ 9 مئی 2018 22:12

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ 9 مئی 2018ء) لاہور ہائیکورٹ نے چھ افراد کے قتل میں (ن) لیگی ایم این اے عابد رضا ودیگر کی سزائے موت کے خلاف اپیل پر آئندہ روزانہ کی بنیاد پر سماعت کی جائے گی، لاہور ہائی کورٹ کے دو رکنی بنچ نے ہدایت کی ہے کہ ملزمان کے وکلا بھی کل پیش ہوکر دلائل پیش کریں، جسٹس سردار شمیم احمد خان کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے عابد رضا ودیگر کی اپیلوں پر سماعت کی ۔

ملزمان کے وکلا خواجہ حارث اور اعظم نذیر تارڑ کی طرف سے التوا کی درخواست کی گئی۔ (ن) لیگی ایم این اے عابد رضا ودیگر نے دو پولیس اہلکاروں سمیت چھ افراد کو قتل کیا ۔ (ن) لیگی ایم این اے عابد رضا ودیگر ملزمان کو دہشت گردی عدالت نے سزائے موت کا حکم سنایا۔

(جاری ہے)

سپریم کورٹ نے کیس ہائیکورٹ کو ریمانڈ کرتے ہوئے دوبارہ سماعت کا حکم دیا ۔ دہشت گردی عدالت نے ملزمان کو دو پولیس اہلکاروں سمیت چھ مخالفین کو قتل کرنے پر سزا سنائی ۔

درخواست گزار کے مطابق دہشت گردی عدالت نے کیس پر سماعت کا اختیار نہ ہونے کے باوجود فیصلہ سنایا، جب وقوعہ ہوا اس وقت انسداد دہشت گردی قانون نہیں بنایا گیا تھا، ملزمان کا کیس سننے کا اختیار سیشن عدالت کو تھا۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت دہشت گردی عدالت کا سزائے موت کا حکم کالعدم قرار دے۔