سابق وزیراعظم میرظفراللہ جمالی پاکستان تحریک انصاف میں شامل نہیں ہورہے

صاحبزادے اورجمالی خاندان کے چند دیگر افراد نے پی ٹی آئی میں شامل ہو نے کاعندیہ دے دیا

جمعہ 8 جون 2018 21:37

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ 8 جون 2018ء)سابق وزیراعظم میرظفراللہ جمالی پاکستان تحریک انصاف میں شامل نہیں ہورہے تاہم ان کے صاحبزادے اورجمالی خاندان کے چند دیگر افراد نے پی ٹی آئی میں شامل ہو نے کاعندیہ دے دیا۔

(جاری ہے)

پی ٹی آئی کے صوبائی صدر سردار یار محمد رند نے رابطہ کرنے پر بتایا کہ سابق وزیراعظم میر ظفر اللہ جمالی نے ان سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا تھا ، سردار یار محمد رند کا کہنا ہے کہ اگر سابق وزیر اعظم پی ٹی آئی میں شامل ہوتے ہیں تو وہ انہیں خوش آمدید کہیں گے۔

دوسری جانب میر ظفر اللہ جمالی نے الیکشن میں حصہ لینے کے لیے کاغذات نامزدگی حاصل کرلیے ہیں ، 2013 میں وہ مسلم لیگ ن کے پلیٹ فارم سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے تاہم بعد میں انہوں نے مسلم لیگ ن سے راہیں جدا کر لی تھیں ۔