میاں رضاربانی نے آئندہ انتخابات میں کراچی سے الیکشن لڑنے سے معذرت کرلی

ہفتہ جون 20:19

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ ہفتہ جون ء)پیپلزپارٹی کے رہنماسینئررہنماوسینیٹرمیاں رضاربانی نے آئندہ انتخابات میں کراچی سے الیکشن لڑنے سے معذرت کرلی ،الیکشن لڑنے کے بجائے سینٹ کی نشست رکھنے کافیصلہ کرلیا۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق سابق چیئرمین سینٹ میاں رضاربانی کوپیپلزپارٹی نے کراچی سے انتخابات میں حصہ لینے کی پیشکش کی تھی تاہم سینیٹرمیاں رضاربانی نے پارٹی کی پیشکش قبول کرنے سے معذرت کی اورفیصلہ کیاہے کہ الیکشن لڑنے کے بجائے وہ سینٹ کی نشست اپنے پاس رکھیں گے،اطلاعات کے مطابق پارٹی کی سینئرقیادت میاں رضاربانی کوالیکشن لڑنے کیلئے قائل کرنے کی کوششوں میں مصروف ہے جبکہ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوکی ان سے ملاقات بھی متوقع ہے ۔

Your Thoughts and Comments